ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب :کل سے پانچویں سے بارہویں تک کی کلاس کا آغاز

پنجاب :کل سے پانچویں سے بارہویں تک کی کلاس کا آغاز

Wed, 06 Jan 2021 23:16:00    S.O. News Service

چنڈی گڑھ ، 6؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت پنجاب نے ریاست میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جمعرات یعنی 7 دسمبر سے پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

ریاستی وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ اسکول کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونابحران میں منظوری کے بعد وزیر اعلی امریندر سنگھ نے محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔تمام اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔وہیں اب تک ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد آج ایک کروڑسے عبور کر جائے گی۔ منگل کے روز 17 ہزار 909 کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ، 21 ہزار 161 افراد ٹھیک ہوئے ، جبکہ 265 کی موت ہوگئی ہے۔ 3531 فعال مریضوں میں کمی واقع ہوئی، وہیں اب 2.24 لاکھ فعال کیس باقی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 1.03 کروڑ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، 99.96 لاکھ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ،اور 1.50 لاکھ متاثرہ فوت ہوچکے ہیں۔


Share: